🎆🎄🌻🌹🎇🏝️🥀🌴🏝️🎇🌹🌻🎄🎆🎆🎄🌻🌹🎇🥀🌴🥀🏝️🎇🌹🌻🎄🎆
معاشرے کا ایندھن!
دولہن کے شرارے بیچنے والے کا ملازم ہرگاہک کو سوٹ کا دوپٹہ اوڑھ کردولہن بن کر دکھاتا ہے
__
مزدوری کرکے دولہن کے سوٹ پر نگ اور موتی لگانے والا کاریگر راتیں لگا کر لاکھوں کا سوٹ تیار کرتا ہے
__
ٹینٹ سروس والے کے مزدور یخ بستہ سردی کی رات یا گرمیوں کی چل چلاتی دھوپ میں شادی کا سیٹ اپ لگاتے ہیں
__
ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں باورچی اور ویٹر کی ملازمت کرنے والے عاجزی سے جھک جھک کر گاہکوں کی آؤ بھگت کرتے ہیں
__
کڑوے الفاظ سننے کو ملتے ہیں، گاہک کی شکایت پر مالک سے الگ سنتے ہیں، پیٹ کی خاطر اپنی عزت نفس تک کو پس پشت ڈال دیتے ہیں
__
وزیروں اور سینئر سرکاری افسران کے ماتحت کام کرنے والے کلرک، اسسٹنٹ، ڈرائیور، پٹے والا، صاحب کے اٹھنے بیٹھنے، آنے جانے پسند نا پسند کا خیال رکھتےہیں۔ منٹس، فائل، پرزینٹیشن، بریفنگ ساری ساری رات لگا کر تیار کرتے ہیں، تاکہ صاحب جب پہنچیں تو کوئی گڑھ بڑھ نا ہو
__
لیکن
...!!
ان غریب کاریگروں کی بہنیں نا کبھی ویسے سوٹ پہن سکتی ہیں اور نا ہی ان کی باراتیں لاکھوں روپے میں لگنے والے پنڈال میں آتی ہیں
__
ان ویٹرز کے بچے کبھی اس طرح کے ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں "عیاشی" نہیں کر پاتے
__
صاحب کے بچے اسکول لانے لیجانے والے ڈرائیور نے شاید کبھی اپنے بچوں کا اسکول بھی نا دیکھا ہو
__
ایسے ہی موچی کی اولاد اچھے جوتے نہیں پہنتی
__
لوگوں کے بچے سنبھالنے والی آیا کے اپنے بچے بن سنبھلے ہی پل جاتے ہیں
__
یہ سب کاریگر، مزدور، کلرک،ڈرائیور، خاکروب، باورچی، نائی، موچی وغیرہ "سماج کا ایندھن" ہیں
__
اس ایندھن سے بڑے بڑے "جنریٹر" چلتے ہیں
__
اور جس دن اس ایندھن میں کچرا آجائے اچھے سے اچھا جنریٹر بھی بند ہوجائے گا
__
مسجد، مندر، گرجا جہاں جانا ہیں لازمی جائیے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ سماج کے اس ایندھن کے دلوں میں کوئی گھر بنائیے
__
اللہ ان دلوں کے بہت قریب ہوتا ہے۔ کسی کی روزی پر لات نا ماریں، کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نا پہنچائیں
_💔💔💔
🎆🎄🌻🌹🎇🏝️🥀🌴🏝️🎇🌹🌻🎄🎆🎆🎄🌻🌹🎇🥀🌴🥀🏝️🎇🌹🌻🎄🎆
No comments:
Post a Comment