Tuesday, April 9, 2019

Maashray ka Eandhan

🎆🎄🌻🌹🎇🏝️🥀🌴🏝️🎇🌹🌻🎄🎆🎆🎄🌻🌹🎇🥀🌴🥀🏝️🎇🌹🌻🎄🎆

معاشرے کا ایندھن!



دولہن کے شرارے بیچنے والے کا ملازم ہرگاہک کو سوٹ کا دوپٹہ اوڑھ کردولہن بن کر دکھاتا ہے
__
مزدوری کرکے دولہن کے سوٹ پر نگ اور موتی لگانے والا کاریگر راتیں لگا کر لاکھوں کا سوٹ تیار کرتا ہے
__
ٹینٹ سروس والے کے مزدور یخ بستہ سردی کی رات یا گرمیوں کی چل چلاتی دھوپ میں شادی کا سیٹ اپ لگاتے ہیں
__
ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں باورچی اور ویٹر کی ملازمت کرنے والے عاجزی سے جھک جھک کر گاہکوں کی آؤ بھگت کرتے ہیں
__
کڑوے الفاظ سننے کو ملتے ہیں، گاہک کی شکایت پر مالک سے الگ سنتے ہیں، پیٹ کی خاطر اپنی عزت نفس تک کو پس پشت ڈال دیتے ہیں
__
وزیروں اور سینئر سرکاری افسران کے ماتحت کام کرنے والے کلرک، اسسٹنٹ، ڈرائیور، پٹے والا، صاحب کے اٹھنے بیٹھنے، آنے جانے پسند نا پسند کا خیال رکھتےہیں۔ منٹس، فائل، پرزینٹیشن، بریفنگ ساری ساری رات لگا کر تیار کرتے ہیں، تاکہ صاحب جب پہنچیں تو کوئی گڑھ بڑھ نا ہو
__
لیکن
...!!
ان غریب کاریگروں کی بہنیں نا کبھی ویسے سوٹ پہن سکتی ہیں اور نا ہی ان کی باراتیں لاکھوں روپے میں لگنے والے پنڈال میں آتی ہیں
__
ان ویٹرز کے بچے کبھی اس طرح کے ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں "عیاشی" نہیں کر پاتے
__
صاحب کے بچے اسکول لانے لیجانے والے ڈرائیور نے شاید کبھی اپنے بچوں کا اسکول بھی نا دیکھا ہو
__
ایسے ہی موچی کی اولاد اچھے جوتے نہیں پہنتی
__
لوگوں کے بچے سنبھالنے والی آیا کے اپنے بچے بن سنبھلے ہی پل جاتے ہیں
__
یہ سب کاریگر، مزدور، کلرک،ڈرائیور، خاکروب، باورچی، نائی، موچی وغیرہ "سماج کا ایندھن" ہیں
__
اس ایندھن سے بڑے بڑے "جنریٹر" چلتے ہیں
__
اور جس دن اس ایندھن میں کچرا آجائے اچھے سے اچھا جنریٹر بھی بند ہوجائے گا
__ 
مسجد، مندر، گرجا جہاں جانا ہیں لازمی جائیے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ سماج کے اس ایندھن کے دلوں میں کوئی گھر بنائیے
__
اللہ ان دلوں کے بہت قریب ہوتا ہے۔ کسی کی روزی پر لات نا ماریں، کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نا پہنچائیں
_💔💔💔

🎆🎄🌻🌹🎇🏝️🥀🌴🏝️🎇🌹🌻🎄🎆🎆🎄🌻🌹🎇🥀🌴🥀🏝️🎇🌹🌻🎄🎆

Thursday, April 4, 2019

Dadi ki Dua "Tumhari Shaadi kisi Farishta sift say ho"

🌴🎇🏝️🎄🌻🎆🥀🎋🥀🎆🌻🎄🏝️🎇🌴🎇🏝️🎄🌻🎆🥀🎋🥀🎆🌻🎄🏝️🎇🌴

🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼

♛  *ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺴﯽ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺻﻔﺖ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﮨﻮ*


ﻣﯿﺮﯼ ﺩﺍﺩﯼ ﺑﮭﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ‘ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﺍﺩﯼ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ‘ ﺍﻣﺎﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﻣﻠﮯ ﮔﺎ ﮐﯿﺴﮯ؟
 ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺩﺍﺩﯼ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ‘ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺷﺎﺩﯼ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﺟﻨﺖ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﻨﺎ , ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ , 
ﻣﯿﺮﯼ ﺩﺍﺩﯼ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ‘ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﺟﻨﺖ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺩﻭﺯﺥ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺟﻮ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺯﺥ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ ‘ 
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﺍﺩﯼ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﻠﮯ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﻟﯽ ‘ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﺟﻨﺖ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﺱ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺳﺐ ﻟﻮﮒ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ ‘ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﺗﻦ ﺑﮭﯽ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ,

♡ *ﺁﭖ ﺍﺏ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻼﺣﻈﮧ ﮐﯿﺠﺌﮯ* ♡ 

ﻣﯿﮟ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮﮞ ‘ ﯾﮧ ﺑﺪﺻﻮﺭﺗﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﭼﻨﺪ ﮨﺎﺗﮫ ﺁﮔﮯ ﮨﯿﮟ ‘ ﮐﺎﻻ ﺭﻧﮓ ‘ ﻣﻨﮧ ﭘﺮ ﭼﯿﭽﮏ ﮐﮯ ﺩﺍﻍ ‘ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺳﺎﻗﺪ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﺮ ﭘﺮ ﮐﺐ ‘ ﯾﮧ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺑﺪﺻﻮﺭﺕ ﮨﯿﮟ ‘ ﯾﮧ ﺍﻣﯿﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ‘ ﺑﻤﺸﮑﻞ ﮔﺰﺍﺭﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ‘ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ 
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﮕﻢ ﺑﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ‘ ﻧﻔﯿﺲ ﺍﻭﺭ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﯾﺎﻓﺘﮧ ﮨﯿﮟ ‘ ﯾﮧ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮨﯿﮟ ‘ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﺳﮯ ﺑﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ‘ ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺧﯿﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﯿﮟ ‘ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻋﺠﯿﺐ ﻭ ﻏﺮﯾﺐ ’’ ﮐﻤﺒﯽ ﻧﯿﺸﻦ ‘‘
ﭘﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺗﮭﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﺱ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﺴﺨﮧ ﮐﯿﻤﯿﺎ ﭘﻮﭼﮫ ﻟﯿﺎ ‘ ﯾﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﮕﻢ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺎ ‘ ﺑﯿﮕﻢ ﻧﮯ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻟﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﻣﺮﺩ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ‘ ﮐﯿﺌﺮ ‘ ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﻋﺰﺕ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺷﺨﺺ ﺍﻥ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻝ ﮨﮯ ‘ 
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺟﺘﻨﯽ ﮐﯿﺌﺮ ‘ ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﻋﺰﺕ ﺩﯼ ﻭﮦ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ‘ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﯽ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﺍﻥ ﭘﺮ ﻧﺜﺎﺭ ﮨﻮﺗﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﻮﮞ ‘ 
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ’’ ﺁﭖ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻧﺴﺨﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﺳﯿﮑﮭﺎ ‘‘ ﯾﮧ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻟﮯ ’’ 
ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮨﺮ ﻣﺮﺩ ﺣﻮﺭ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﯾﮧ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺣﻮﺭﯾﮟ ﺷﯿﻄﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﯿﮟ ‘
 ﺁﭖ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺣﻮﺭﯾﮟ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺁﺳﻤﺎﻧﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺣﻮﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ ‘‘ ﯾﮧ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ’’ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ‘‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ‘ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﯽ ﻣﻘﺪﺱ ﺗﺮﯾﻦ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﻘﺪﺱ ﺗﺮﯾﻦ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺳﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﺍﯾﺎ ‘ ﮐﯿﻮﮞ؟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﮐﺎ ﺟﻮﮨﺮ ﺗﮭﺎ
ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻭﮦ ﺟﻮﮨﺮ ﮨﮯ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﮨﯿﮟ ‘ ﮨﻢ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﮔﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﺣﻮﺭﯾﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺳﺠﺪﮮ ﮐﺮﯾﮟ 
‘ 

🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
🌴🎇🏝️🎄🌻🎆🥀🎋🥀🎆🌻🎄🏝️🎇🌴🎇🏝️🎄🌻🎆🥀🎋🥀🎆🌻🎄🏝️🎇🌴

Boorhay Maan Baap, Sabaq aur Ummeed

🎆🥀🌻🎄🎇🌴🌹🏝️🌹🌴🎇🎄🌻🎆🌻🎄🎇🌴🌹🏝️🌹🌴🎇🎄🌻🥀🎆

🕋🌹📚🕋🌹📚🕋🌹📚✒

Boorhay Maan Baap, Sabaq aur Ummeed

٭سبق اور اُمید٭

--------------
ایک نوجوان اپنے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ کسی مہنگے ہوٹل میں کھانا کھانے گیا۔ ماں باپ تو نہیں چاہتے تھے، لیکن بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ انہیں کسی مہنگے ہوٹل میں ضرور کھانا کھلائے گا، اِسی لیے اُس نے اپنی پہلی تنخواہ ملنے کی خوشی میں ماں باپ جیسی عظیم ہستیوں کے ساتھ شہر کے مہنگے ہوٹل میں لنچ کرنے کا پروگرام بنایا۔
باپ کو رعشے کی بیماری تھی، اُسکا جسم ہر لمحہ کپکپاہٹ میں رہتا تھا، اور ضعیفہ ماں کو دونوں آنکھوں سے کم دیکھائی دیتا تھا۔ یہ شخص اپنی خستہ حالی اور بوڑھے ماں باپ کے ہمراہ جب ہوٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجود امیر لوگوں نے سیر سے پیر تک اُن تینوں کو یوں عجیب و غریب نظروں سے دیکھا جیسے وہ غلطی سے وہاں آ گئے ہوں۔
کھانا کھانے کیلئے بیٹا اپنے دونوں ماں باپ کے درمیان بیٹھ گیا۔ وہ ایک نوالہ اپنی ضیعفہ ماں کے منہ میں ڈالتا اور دوسرا نوالہ بوڑھے باپ کے منہ میں۔ کھانے کے دوران کبھی کبھی رعشے کی بیماری کے باعث باپ کا چہرہ ہل جاتا تو روٹی اور سالن کے ذرے باپ کے چہرے اور کپڑوں پر گر جاتے۔ یہی حالت ماں کے ساتھ بھی تھی، وہ جیسے ہی ماں کے چہرے کے پاس نوالہ لے جاتا تو نظر کی کمی کے باعث وہ انجانے میں اِدھر اُدھر دیکھتی تو اُس کے بھی منہ اور کپڑوں پر کھانے کے داغ پڑ گئے تھے۔
اِردگرد بیٹھے لوگ جو پہلے ہی انہیں حقیر نگاہوں سے دیکھ رہے تھے، وہ اور بھی منہ چڑانے لگے کہ، "کھانا کھانے کی تمیز نہیں ہے اور اتنے مہنگے ہوٹل میں آ جاتے ہیں۔۔۔!"۔ بیٹا اپنے ماں باپ کی بیماری اور مجبوری پر آنکھوں میں آنسو چھپائے، چہرے پر مسکراہٹ سجائے۔ اِردگر کے ماحول کو نظرانداز کرتے ہوئے، ایک عبادت سمجھتے ہوئے انہیں کھانا کھلاتا رہا۔
کھانے کے بعد وہ ماں باپ کو بڑی عزت و احترام سے واش بیسن کے پاس لے گیا، وہاں اپنے ہاتھوں سے اُنکے چہرے صاف کیے، کپڑوں پر پڑے داغ دھوئے اور جب وہ انہیں سہارا دیتے ہوئے باہر کی جانب جانے لگا تو پیچھے سے ہوٹل کے مینجر نے آواز دی اور کہا،
"بیٹا! تم ہم سب کیلئے ایک قیمتی چیز یہاں چھوڑے جا رہے ہو۔۔۔!"
اُس نوجوان نے حیرانگی سے پلٹ کر پوچھا، "کیا چیز۔۔۔؟"
مینجر اپنی عینک اُتار کر آنسو پونچھتے ہوئے بولا۔۔۔!
"نوجوان بچوں کیلئے سبق اور بوڑھے ماں باپ کیلئے اُمید۔۔۔!"

🙂🇵🇰🤲👍🇵🇰🌹🇵🇰❤🤲👍🇵🇰❤🤲🌹🇵🇰❤🤲🌹🇵🇰

🎆🥀🌻🎄🎇🌴🌹🏝️🌹🌴🎇🎄🌻🎆🌻🎄🎇🌴🌹🏝️🌹🌴🎇🎄🌻🥀🎆